نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: چیلنجرز کو 6 وکٹ سے شکست، سٹارز فائنل میں پہنچ گئی

کراچی: (آواز نیوز) نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سٹارز فائنل میں پہنچ گئی۔نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے کوالیفائر میں سٹارز نے چیلنجرز کو 6 رنز سے شکست دے دی، 24 مئی کو ہونے والے فائنل میں سٹارز کا مقابلہ کانکررز سے ہوگا، نیشنل بینک سٹیڈیم میں سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 134 رنز بنائے۔طوبیٰ حسن 35، حورینہ سجاد 34 اور سدرہ نواز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، رامین شمیم نے14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، چیلنجرز جواب میں 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 128 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔یسریٰ عامر 45 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، نتالیہ پرویز نے 28 اور صدف شمس نے27 رنز بنائے، آخری 6 وکٹیں صرف25 رنز کے اضافے پر گرگئیں، فاطمہ زہرہ نے 15 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں، فاطمہ زہرہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں