چین میں پہاڑی تودے گرنے سے 4 افراد ہلاک، 17 پھنس گئے

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے جنوب مغربی صوبے گوئژو میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 17 افراد ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق دا فنگ کاؤنٹی کے دو مختلف علاقوں چانگشی اور گووا میں دو الگ الگ لینڈ سلائیڈز ہوئیں، پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔چینی نشریاتی ادارے کی فضائی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کیچڑ نے پورے گاؤں کو ڈھانپ لیا ہے، کھیت مٹی میں دب گئے ہیں اور پانی پہاڑ کے دامن میں جمع ہو گیا ہے۔حکومت نے اس قدرتی آفت کے بعد جغرافیائی ہنگامی حالات کے لیے لیول II ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ وزارت قدرتی وسائل نے ریسکیو آپریشن میں مدد کے لیے ایک ماہر ٹیم روانہ کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں