لاہور: (آواز نیوز) بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنزکہتے ہیں کہ ہم سب جانتے ہیں پاکستان ٹیم خطرناک ٹیم ہے، پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستفیض الرحمان ہمارے سینیئر باؤلر ہیں ہم انہیں مس کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کا مورال کافی اچھا ہے، شان ٹیٹ کی شمولیت ہماری ٹیم کے لیے بہترین ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم گزشتہ کچھ عرصے سے اچھا نہیں کھیلی لیکن وہ خطرناک ٹیم ہے، پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔
