بلوچستان پاکستان کا حصہ، کبھی الگ نہیں ہوسکتا: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: (آواز نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور وہ کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہوسکتا۔ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری نے ہلال ٹاکس میں اساتذہ سے خصوصی گفتگو کی، ہلال ٹاکس میں ملک بھر سے 1950 سے زائد سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور ہندوستانی پراکسیز پورے خطے کے لئے خطرہ ہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی معیشت اور معاشرت میں رچا بسا ہے، بلوچستان پاکستان کا سب سے امیر صوبہ بنے گا۔احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ بی ایل اے (فتنہ الہندوستان) کو بھارت سے مکمل مالی معاونت حاصل ہے، بی ایل اے کی قیادت ہندوستان میں ہے، فتنہ الخوارج والا کہتا ہے ہمیں ہندوستان مدد کرے، یہ ہندوستان کے زر خرید غلام ہیں۔ترجمان پاک فوج نے مزید کہا ہے کہ عوام سے افواج ہیں اور افواج سے عوام، محبت کا یہ لازوال رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں