نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ایک ہیئر سٹائلسٹ کی دلہن کے لیے بنائی گئی ”مچھلی ہیئر سٹائل“ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا ہے، ویڈیو اب تک 83 ملین سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے۔جب ذکر ہو شادیوں کا تو دلہن سب کی مرکز نگاہ ہوتی ہے لیکن اس بار معامہ کچھ مختلف ہوگیا جب توجہ دلہن پر نہیں بلکہ اُس کے ہیئر سٹائل پر مرکوز رہی اور وہ بھی ایسے وجوہات کی بنا پر جن کی کسی کو توقع نہیں تھی۔دہلی کے ہیئر سٹائلسٹ رِشاَو تیواری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دلہن کو ”فِش ہیئر سٹائل“ دیا ہے۔ویڈیو میں دلہن کے بالوں کو اس انداز میں سنوارا گیا تھا جو کسی حد تک مچھلی سے مشابہ تھا لیکن ہیئر سٹائلشٹ کی اس تخلیقی کوشش کو زہادہ پذیرائی نہ مل سکی اور مچھلی ہیئر اسٹائل ویورز کے دلوں میں جگہ نہیں بنا سکا۔
