سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج ہلاک

راولپنڈی: (آواز نیوز) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو مخلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ پانچ خوارج ہلاک کر دیئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع پشاور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں چار بھارتی حمایت یافتہ خوارجی ہلاک ہوئے، سپانسر شدہ ہلاک خوارج میں خارجی حارث اور خارجی بصیر بھی شامل تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر دوسرا آپریشن ضلع شمالی وزیرستان میں کیا گیا، جس میں مزید ایک خارجی کو جہنم واصل کیا گیا، بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک خوارجی دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، چھپے خارجیوں کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں