جنوبی افریقہ کے بیٹسمین ویان مولڈر کا برائن لاراکو خراج تحسین: قریب آکر بھی ورلڈ ریکارڈ انکے ہی پاس رہنے دیا


نیویارک ( آواز نیوز)کہتے ہیں ریکارڈ ٹوٹنے کے لئے بنتے ہیں۔ بعض ریکارڈز بناتے وقت کھیلاڑی کے ذہن میں اپنا ریکارڈ اپنی ذات پر فوکس ہوتا ہے جبکہ بعض ٹیم اور ملک یا عزت کے لئے کھیلتے ہیں ایسی ہی ایک اننگز 7 جولائی کو زمبابوے کے شہر بلائیو میں کھیلی گئی۔ جب جنوبی افریقہ کے قائم مقام کپتان ویان مولڈر نے 367 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ عین ممکن تھا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کا 400 ناٹ آؤٹ کا ورلڈ ریکارڈ توڑدیتے۔ لیکن وائن نے اسی اسکورپر پہلی اننگز ڈیکلئر کردی۔ حالانکہ ابھی محض ڈیڑھ دن ہوئے تھے مگر انہوں اسی اسکور پر اکتفا کیا۔ انہوں نے جو وجہ بتائی وہ ویان کو ایک عظیم کھیلاڑی بنانے کے لئے کافی ہے۔ ان کا کہنا تھا انہوں نے کوچ سے مشورہ کیا کہ وہ یہ ریکارڈ لیجنڈ کھیلاڑی برائن لارا کے پاس ہی دیلھنا چاہتے ہیں وہ اسکے زیادہ حقدار ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں نہیں
معلوم کہ دوبارہ یہ موقع ملے یا نہیں۔ اگر موقع ملا تب بھی وہ عظیم برائن لار کا ریکارڈ نہیں توڑیں گے۔ ویان کی اننگز برائن لارا( 400 ناٹ آؤٹ )، میتھیو ہیڈن ( 380)، برائن لارا 375, اور جے وردھنے ( 376) کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی پانچویں بڑی انفرادی اننگز ہے۔ویان نے اپنی باری کے دوران 49 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔مجموعی طور پر 53 باؤنڈریز لگائے۔ ورلڈ ریکارڈ انگلینڈ کے جان ایڈرچ کے پاس ہے جنہوں نے 1965 میں نیوزیلینڈ کے خلاف 57 باؤنڈریز( 52 چوکے، 5 چھکے) لگائے تھے۔ویان نے سب سے زیادہ چوکے اور باؤنڈریز کی عالمی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں