پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کیلئے اضافے کا امکان

کراچی: (آواز نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج سے آئندہ 15 روز کے لئے اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت 6 روپے 60 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 27 پیسے بڑھنے کی توقع ہے۔پٹرول کی قیمت میں ڈھائی فیصد اضافے کے بعد نئی قیمت 273.39 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.9فیصد اضافے کے ساتھ نئی قیمت 278.25 روپے فی لیٹر متوقع ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کا تیل 3 روپے 47 پیسے سستا کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں