مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو 6 سال مکمل، آج یومِ استحصال منایا جا رہا ہے

اسلام آباد / سرینگر (آواز نیوز):بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کے خاتمے کو آج چھ سال مکمل ہو گئے ہیں، جس کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے آرٹیکل 370 اور 35A کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی نیم خودمختار حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کر دیا تھا۔ اس اقدام کے بعد بھارت نے وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا، ہزاروں کشمیریوں کو قید کیا گیا، مواصلاتی نظام معطل کیا گیا اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں شروع ہو گئیں۔پاکستان میں آج مختلف تقریبات، سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ صدر، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اپنے بیانات میں بھارت کے غیرقانونی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور انسانی حقوق کے کارکنان آج کے دن بھارت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں