عدالتیں کرپشن کا حصہ ہیں، کون سا جج کرپٹ ہے، سب جانتا ہوں: جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد (آواز نیوز):اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران عدالتی نظام میں کرپشن پر انتہائی سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ”عدالتیں کرپشن کا حصہ بن چکی ہیں، اور مجھے بخوبی علم ہے کہ کون سا جج کرپٹ ہے۔”جسٹس کیانی نے عدالتی کارروائی کے دوران انصاف کی سست روی، بدعنوانی اور عدلیہ میں پائی جانے والی خامیوں پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن صرف انتظامیہ یا سیاست تک محدود نہیں، بلکہ عدالتی نظام بھی اس سے محفوظ نہیں رہا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتی نظام کی شفافیت اور اصلاح کے لیے سخت اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، ورنہ عوام کا اعتماد مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ان کے اس بیان نے قانونی حلقوں، میڈیا اور عوامی سطح پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے، اور عدالتی احتساب کے مطالبات میں شدت آ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں