فلوریڈا: پاکستان کی شاندار فتح کا جشن، محسن نقوی و دیگر اہم شخصیات کی شرکت

فلوریڈا (آواز نیوز):پاکستان کی حالیہ کرکٹ فتح کی خوشی میں فلوریڈا میں ایک پروقار اور جوشیلے جشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ ان کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھی جشن میں بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے اور قومی ترانے کی گونج سنائی دی۔جشن کے دوران پاکستانی پرچموں کی بہار، ثقافتی موسیقی، اور روایتی کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ “پاکستانیوں کا جذبہ دیکھ کر دل خوش ہو گیا، کھیل نے دنیا بھر میں ہمیں یکجا کیا ہے۔”شرکاء نے کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ پاکستان کرکٹ میں مزید کامیابیاں حاصل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں