“یکطرفہ محبت انسان کو تباہ کر دیتی ہے، میں زندہ مثال ہوں” شمعون عباسی کا اعتراف

کراچی (شوبز ڈیسک):نامور اداکار شمعون عباسی نے ایک انٹرویو میں یکطرفہ محبت کے دردناک تجربے پر کھل کر بات کی اور کہا کہ”یکطرفہ محبت انسان کو اندر سے توڑ دیتی ہے، اور میں اس کی زندہ مثال ہوں۔”انہوں نے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے دل سے محبت کی، مگر جب جذبات کو جواب نہ ملا تو اندر ہی اندر ٹوٹ گئے۔ شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ ایسے تجربات انسان کو سبق دیتے ہیں، لیکن ان کے اثرات زندگی بھر ساتھ رہتے ہیں۔انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ محبت میں خود کو کھو دینے کے بجائے خود سے محبت کرنا سیکھیں، کیونکہ دوسروں کی بے نیازی ہمیں بکھیر سکتی ہے۔ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، اور صارفین اس پر اپنی آراء اور جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں