فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت، عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ۔

اسلام آباد (آواز نیوز) – قومی اسمبلی نے غزہ کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی ہے۔ قرارداد میں فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان کے عوام اور ایوان، غزہ کے نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ایوان نے اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔اراکینِ اسمبلی نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ فلسطین میں جنگ بندی کرائی جائے، انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اسرائیل کو مظالم سے باز رکھا جائے۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ قرارداد پاکستانی عوام کے دل کی آواز ہے اور ہم ہر فورم پر فلسطینی بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں