پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ قومی اسمبلی سے تین اہم عہدے  اور کمیٹیوں کی رکنیت واپس لے لی گئی

اسلام آباد (آواز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے، جہاں پارٹی کے تین اہم عہدے واپس لے لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے، جب کہ زرتاج گل کو پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے منصب سے فارغ کر دیا گیا ہے۔پارٹی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی قواعد کے مطابق ارکان کی نااہلی سے ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے لیے اپوزیشن اور اسپیکر کے درمیان مشاورت کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔عمر ایوب کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور فنانس کمیٹی سے بھی ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے نااہل سات ارکان سے 15 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت واپس لے لی گئی ہے۔اس فیصلے کے تحت صاحبزادہ حامد رضا سے قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرمین شپ، زرتاج گل سے انسانی حقوق کمیٹی کی رکنیت، اور رائے حسن نواز سے قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی چیئرمین شپ بھی واپس لے لی گئی ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق یہ اقدام اسمبلی میں اپوزیشن کی صف بندی اور قیادت میں بڑی تبدیلی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں