بھارتی مارکیٹ میں بھونچال – ٹرمپ کے 50٪ ٹیرف سے ایک دن میں 50 ارب ڈالر غائب!

ممبئی – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف (اضافی ٹیکس) عائد کرنے کے اعلان کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی، جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ٹیرف اور بھارتی کمپنیوں کی کم آمدن کے باعث کاروباری ہفتے کے آخری دن ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ ٹریڈنگ کے دوران نِفٹی 50 انڈیکس میں 0.6 فیصد کمی کے بعد یہ 24,484 پوائنٹس پر آ گیا، جبکہ سینسیکس بھی 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 84,140 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ممبئی اسٹاک ایکسچینج کے 16 میں سے 15 شعبے گراوٹ کا شکار رہے، جن میں 0.4 سے 0.7 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز بھی نِفٹی آئی ٹی انڈیکس میں 0.9 فیصد اور فارما انڈیکس میں 0.7 فیصد کمی دیکھی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق امریکی ٹیرف کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے نتیجے میں صرف جمعرات کے روز غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھارتی مارکیٹ سے تقریباً 50 ارب ڈالر نکال لیے، جس سے مارکیٹ پر شدید دباؤ پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں