کراچی – عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 400 ڈالر ہو گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے۔پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونا 428 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 10 ہزار 956 روپے پر فروخت ہوا۔چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 14 روپے بڑھ کر 4 ہزار 73 روپے اور فی 10 گرام چاندی 12 روپے اضافے کے ساتھ 3 ہزار 491 روپے ہو گئی۔









