پاکستان یوکرین تعلقات، یوکرینی صدر الزامات، دفتر خارجہ پاکستان، پاک ایران گیس پائپ لائن، مسئلہ کشمیر، غزہ امداد، اسرائیل تسلیم نہ کرنا، پاکستان خارجہ پالیسی، ایران پاکستان تعلقات

پاکستان نے یوکرینی صدر کے الزامات مسترد کر دیے

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے یوکرینی صدر کے پاکستان پر الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔ پاکستان اس معاملے کو یوکرین کے ساتھ اٹھائے گا اور یوکرین تنازعے کا پُرامن حل چاہتا ہے۔ترجمان کے مطابق ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، بارٹر ٹریڈ اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات ہوئی۔ ایران نے غزہ جنگ کے دوران پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ پاکستان نے آج غزہ کے لیے 18ویں امدادی کھیپ روانہ کی۔دفتر خارجہ نے امریکا سمیت دیگر ممالک کی مسئلہ کشمیر پر دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور بھارت کی طرف سے کشمیر میں کتابوں کی ضبطی اور دکانوں پر چھاپوں کی مذمت کی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور شہری پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر نہیں کر سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں