اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقات اس وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ دنوں میں میڈیا پر خواجہ آصف کے استعفے کی خبروں نے ہلچل مچا دی تھی، تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر ان خبروں کی سختی سے تردید کی تھی۔
گزشتہ دنوں خواجہ آصف نے ایک متنازع بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ملک کی نصف سے زیادہ بیورو کریسی پرتگال میں جائیداد خرید چکی ہے اور شہریت حاصل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔