ژوب (آئی ایس پی آر) — پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 اگست کو ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن کے دوران 33 خوارج ہلاک کیے گئے تھے۔ اس کے بعد 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 14 دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 2 روزہ آپریشن میں مارے جانے والے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کی مجموعی تعداد 47 ہو چکی ہے۔ پاکستان کی سرحدوں کے تحفظ اور امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔