سرگودھا — پنجاب کے ضلع سرگودھا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سوتیلی ماں سے مبینہ جھگڑے کے بعد چار بہنوں نے خودکشی کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق، واقعہ بھلوال کے چک 7 شمالی میں پیش آیا جہاں 18 سالہ علشبہ، 16 سالہ نایاب، 14 سالہ بشریٰ اور 13 سالہ مصباح نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ انہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال بھلوال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا ریفر کر دیا گیا۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے معاملے کی نوعیت جاننے کے لیے ابتدائی شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔