لوئر دیر کے قبائل کا بڑا اعلان — خارجی دہشتگردوں کے خلاف اسلحہ اٹھانے کا فیصلہ

لوئر دیر: پاک افغان بارڈر سے ملحقہ مسکینی درہ کے قبائل نے علاقے میں موجود خارجی دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو علاقہ بدر کرنے کا اعلان کر دیا۔ قبائلی جرگے نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کو علاقے میں پناہ نہیں دی جائے گی، اور اگر کسی نے تخریب کاری کی کوشش کی تو ان کی جائیداد ضبط کر لی جائے گی۔

جرگے کے فیصلے کے مطابق:

  • دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خاندانوں کو علاقہ بدر کیا جائے گا۔
  • دہشتگردوں کے خلاف اسلحہ اٹھایا جائے گا۔
  • رات کو پہرہ دے کر نقل و حرکت روکی جائے گی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق خوارج باجوڑ میں عوام کے درمیان چھپ کر مجرمانہ کارروائیاں کر رہے ہیں، اور ان کی بڑی تعداد افغانیوں پر مشتمل ہے۔ حکومت اور سیکیورٹی حکام نے قبائل کے سامنے تین نکات رکھے ہیں:
1️⃣ خارجیوں کو فوراً نکالیں۔
2️⃣ اگر ممکن نہ ہو تو علاقہ خالی کر دیں تاکہ فورسز کارروائی کر سکیں۔
3️⃣ کارروائی کے دوران جانی نقصان سے حتی الامکان بچا جائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی، جب تک وہ ریاست کے سامنے مکمل طور پر ہتھیار نہ ڈال دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں