کراچی: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اسپورٹس نے پاکستان سپر لیگ (PSL) کو دنیا کی دوسری سب سے زیادہ تفریح فراہم کرنے والی لیگ قرار دیا ہے، جو عالمی رینکنگ میں صرف انڈین پریمیئر لیگ (IPL) سے پیچھے ہے۔
بی بی سی اسپورٹس اور کرکٹ اینالیسس فرم CricViz کی مشترکہ رپورٹ میں دنیا کی بڑی T20 فرنچائز لیگوں کا موازنہ کیا گیا، جن میں IPL، SA20، BBL، CPL، ILT20 اور The Hundred شامل ہیں۔
📊 رپورٹ کے اہم نکات:
- پہلی اننگز کا سب سے زیادہ اوسط اسکور: PSL – 180 رنز (IPL سے بھی زیادہ)
- سنسنی خیز میچز: 27.5٪ میچز آخری اوور میں فیصلہ ہوئے (IPL کے بعد دوسرا نمبر)
- چوکے اور چھکوں کی اوسط: دوسرا نمبر
- بین الاقوامی تجربہ: 351 انٹرنیشنل کیپس (ILT20 کے بعد دوسرا نمبر)
“انٹرٹینمنٹ انڈیکس” اسکور میں:
🏆 1st: IPL – 4.53/5
🥈 2nd: PSL – 3.90/5
🥉 3rd: ILT20 – 2.44/5
بی بی سی کے مطابق PSL بڑے اسکور، سنسنی خیز مقابلے اور عالمی اسٹارز کے ساتھ ابھرتے پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس کے لیے مشہور ہے۔