راولپنڈی – بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کے روبرو ہونا تھی، تاہم عدالت نے اسے مؤخر کر دیا۔
عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو عدالتی عملے نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ کیس کی نئی تاریخ 15 اگست مقرر کی گئی ہے۔
یہ کیس سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف توشہ خانہ تحائف کے حوالے سے الزامات سے متعلق ہے، جو ملک کی سیاست میں ایک اہم قانونی معرکہ سمجھا جا رہا ہے۔