بھارت کے انتخابی عمل میں دھاندلی؟ راہول گاندھی کا مودی سرکار پر بڑا الزام

ممبیٔ (آواز نیوز)بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ نریندر مودی کے دور میں جمہوریت محض دکھاوا رہ گئی ہے اور انتخابات ایک اسٹیج ڈرامہ بن چکے ہیں۔ ان کے مطابق ای وی ایم سے نتائج فکس کیے جاتے ہیں، جعلی ووٹرز شامل کیے جاتے ہیں اور ووٹوں کا ریکارڈ جان بوجھ کر چھپایا جاتا ہے۔ مہاراشٹر، ہریانہ، مدھیا پردیش اور کرناٹک کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر مشکوک ووٹ ڈالے گئے، جبکہ الیکشن کمیشن نے شفافیت سے متعلق درخواستوں کو رد کر دیا۔ راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی راج میں جمہوریت کا جنازہ نکل چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں