“آپریشن سندور میں شکست کا داغ! بھارتی ایئرچیف کا 6 پاکستانی طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ”

راولپنڈی:(آواز نیوز)آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے بھارتی ایئرچیف نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے 6 پاکستانی طیارے مار گرائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور میں ایک میموریل لیکچر کے دوران بھارتی ایئرچیف نے کہا کہ پاکستان کے پانچ لڑاکا اور ایک ریڈار طیارہ تباہ کیا گیا۔ تاہم ماہرین کے مطابق یہ دعویٰ حقائق کے منافی ہے، کیونکہ بھارتی آرمی چیف بھی پہلے پاکستان کے ہاتھوں طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں