مکیش امبانی 5 سال سے بغیر تنخواہ کے کمپنی چلا رہے ہیں، بیٹے اور بیٹی معاوضہ لے رہے ہیں

ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی، جن کی دولت کا تخمینہ تقریباً 98 ارب ڈالر لگایا جاتا ہے، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ حیران کن طور پر وہ گزشتہ پانچ برس سے کمپنی میں بغیر تنخواہ کے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ فیصلہ انہوں نے کووڈ-19 وبا کے دوران اس وقت کیا تھا جب دنیا بھر کی کمپنیوں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس سے قبل 2008 سے 2020 تک مکیش امبانی کو ریلائنس کی طرف سے سالانہ 15 کروڑ بھارتی روپے بطور تنخواہ دیے جاتے تھے۔ کمپنی کے گوشواروں کے مطابق وہ کسی قسم کے الاؤنسز یا مراعات بھی وصول نہیں کرتے۔

دوسری جانب ان کے بیٹے اننت امبانی، آکاش امبانی اور ایشا امبانی کمپنی سے ہر سال 2.31 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیتے ہیں۔ مکیش امبانی کی اہلیہ اگست 2023 تک بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دیتی رہیں اور انہیں 2 لاکھ روپے بطور sitting fees ادا کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں