راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) — اڈیالہ روڈ پر ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں 30 سالہ خاتون کو اس کے سگے بھائی نے پسند کی شادی کرنے پر چھری کے وار سے قتل کردیا۔ ملزم نے اپنی بہن کے 6 ماہ کے معصوم بیٹے کو بھی ذبح کیا، جو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ وفاقی ادارے میں ملازمت کرتی تھی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔