القادر ٹرسٹ کیس میں بڑی پیش رفت: بنی گالا کی 405 کنال اراضی نیلام، دیگر جائیدادوں میں دلچسپی نہ لی گئی

اسلام آباد — القادر ٹرسٹ نیب ریفرنس میں اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی نیلامی کے عمل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بنی گالا موہڑہ نور میں واقع 405 کنال زرعی اراضی فی کنال 34 لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کر دی گئی، جبکہ کلب روڈ کے 16 کنال موٹل پلاٹ اور 248 کنال زرعی زمین کی بولی میں کسی نے حصہ نہیں لیا۔

نیلامی اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ عزیر علی خان اور کمیٹی ممبران کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ نیلامی کا وقت صبح 11 بجے مقرر تھا، تاہم آکشن کمیٹی 5 بج کر 39 منٹ پر پہنچی۔

اشتہاری ملزمان میں فرحت شہزاد عرف فرح گوگی، زلفی بخاری، اور شہزاد اکبر شامل ہیں جنہیں جنوری 2024 میں عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بنی گالہ رہائش گاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر اچانک سامنے آئی اور یہ کسی “خفیہ کارروائی” کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق، بنی گالہ کے منتظمین لاعلم ہیں اور لیگل ٹیم معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں