پاکستان کے معروف نوجوان گلوکار حسن رحیم رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات بھی انہیں نئے سفر کی مبارکباد دے رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حسن رحیم کی شادی ان کی کزن سے ہوئی ہے، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ چترال سے تعلق رکھنے والے گلوکار نے شادی کے موقع پر روایتی لباس زیب تن کیا، جبکہ دلہن نے آسمانی رنگ کا خوبصورت عروسی جوڑا پہنا۔
ویڈیو میں حسن رحیم بے حد خوش نظر آ رہے ہیں اور تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔









