پاک-بھارت تنازع پر ٹرمپ کی ثالثی کی تصدیق

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اعلیٰ قیادت نے پاک-بھارت تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کیا۔ ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا کہ کشیدگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی تھی، جس پر نائب صدر، صدر اور سیکرٹری آف اسٹیٹ نے فوری اقدامات کیے۔

ان کے مطابق، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے اور حملے روکنے کے لیے فون کالز کی گئیں، تاکہ تنازع کا پائیدار حل نکالا جا سکے۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکا کے پاکستان اور بھارت دونوں سے تعلقات مضبوط ہیں اور یہ ایک مثبت اشارہ ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان اور امریکا نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم اور عالمی سلامتی کے فروغ پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں