پاکستان آئیڈل 2025 — شفاعت علی میزبان، ججز کا اعلان

پاکستان کے مقبول سنگنگ شو پاکستان آئیڈل ایک بار پھر دھوم مچانے کو تیار ہے۔ اس سال کی میزبانی مشہور اداکار، مزاح نگار اور پیروڈی آرٹسٹ شفاعت علی کریں گے۔

شو کے ججز میں راحت فتح علی خان، بلال مقصود، فواد خان اور زیب بنگش شامل ہیں۔ ملک بھر سے ہزاروں نوجوان ڈیجیٹل آڈیشنز کے ذریعے اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے پرجوش ہیں۔

سوشل میڈیا پر مداح میزبان اور ججز کی اس فہرست پر بھرپور ردعمل دے رہے ہیں اور شو کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں