شعیب اختر کا پاکستانی ٹیم پر کڑا وار — “یہ کھلاڑی نہیں، پالیسیوں کی شکست ہے”

کراچی: ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 34 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے قومی ٹیم اور انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے انداز پر سوال اٹھایا اور کہا کہ ون ڈے فارمیٹ میں آزمودہ کھلاڑیوں اور معیاری آل راؤنڈرز کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔

شعیب اختر کے مطابق یہ نتیجہ کھلاڑیوں کی نہیں بلکہ غلط پالیسیوں کا ہے، سیم پچز پر ہمیشہ یہی حال ہوگا۔ طنزیہ انداز میں انہوں نے کہا: “شکر کریں پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک یہاں نہیں تھے۔”

ویسٹ انڈیز نے فیصلہ کن میچ میں 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 294 رنز بنائے، کپتان شائی ہوپ 120 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی ٹیم 29.2 اوورز میں صرف 92 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جس میں کپتان سلمان علی آغا 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر تھے۔

یہ ویسٹ انڈیز کی 1991 کے بعد پاکستان کے خلاف پہلی سیریز فتح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں