خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارشوں و کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، 146 جاں بحق

پشاور/مظفرآباد/باجوڑ (آواز نیوز) – خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث ہولناک تباہی ہوئی۔ مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 146 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی اور سیکڑوں لاپتہ ہوگئے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سب سے زیادہ نقصان باجوڑ اور بٹگرام میں ہوا، جہاں بادل پھٹنے اور سیلابی ریلوں نے درجنوں مکانات بہا دیے۔ باجوڑ میں 75، بونیر میں 50، بٹگرام میں 18 اور دیگر اضلاع میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

متاثرہ اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ریسکیو آپریشنز تیز کر دیے گئے ہیں۔ پہاڑی تودے گرنے، پل اور سڑکیں بہہ جانے سے رابطہ منقطع ہے، سیکڑوں سیاح و مقامی لوگ محصور ہیں۔

گلگت بلتستان میں 10، آزاد کشمیر میں 8، اور سوات میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تعلیمی اداروں اور گھروں سے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں