پاک-امریکا تعلقات میں انسداد دہشت گردی اور بارڈر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (آواز نیوز) – وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی گریگوری لوگرفو نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے پاک-امریکا تعلقات، انسداد دہشت گردی، بارڈر سکیورٹی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

گریگوری لوگرفو نے پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر محسن نقوی اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دی اور دہشت گرد حملوں میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ ملاقات میں معلومات کے تبادلے کو مزید مؤثر بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر کی عالمی امن کے لیے کاوشیں قابل تحسین ہیں اور پاک-امریکا تعلقات میں شفافیت، باہمی اعتماد اور تعاون نمایاں ہے۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کو مشترکہ لائحہ عمل بنانے میں اہم قرار دیا اور امریکا کی جانب سے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے اقدام کو سراہا۔

گریگوری لوگرفو نے کہا کہ پاکستان جیو اسٹریٹجک طور پر انتہائی اہم ملک ہے۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں