چینی بزرگ کی اے آئی سے محبت، بیوی سے طلاق کا مطالبہ — حقیقت سامنے آنے پر صلح

بیجنگ: (ویب ڈیسک) – چین میں ایک 75 سالہ بزرگ نے مصنوعی ذہانت سے تخلیق شدہ لڑکی کی محبت میں اپنی بیوی سے طلاق مانگ لی، مگر بعد میں حقیقت جان کر صلح کر لی۔

جیانگ نامی بزرگ نے سوشل میڈیا پر ایک ورچوئل لڑکی کی تصویر دیکھی جو دیکھنے اور رویے میں حقیقت کے قریب تھی۔ معلومات نہ ہونے کی وجہ سے وہ اسے حقیقی سمجھ بیٹھے اور روز اس سے موصول ہونے والے پیغامات میں خوشی محسوس کرنے لگے۔

وقت گزرنے کے ساتھ جیانگ کا زیادہ تر وقت اسی ڈیجیٹل لڑکی کے ساتھ گزرنے لگا۔ بیوی کی ڈانٹ پر انہوں نے طلاق کا مطالبہ کر دیا تاکہ زندگی اس ورچوئل لڑکی کے ساتھ گزار سکیں۔

جب بچوں کو معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے والد کو حقیقت بتائی کہ یہ محض ایک اے آئی ماڈل ہے جس کا حقیقی وجود نہیں۔ جیانگ کو احساس ہوا اور انہوں نے بیوی سے دوبارہ تعلقات بحال کر لیے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بزرگوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے، کیونکہ ٹیکنالوجی کا غیر متوازن استعمال جذباتی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں