کراچی میں آزادی کا جشن — نیشنل سٹیڈیم میں گرینڈ میوزیکل نائٹ، عوام جھوم اٹھے

کراچی میں شاندار گرینڈ میوزیکل نائٹ کا انعقاد ہوا، جہاں عاطف اسلم، راحت فتح علی خان، سجاد علی، حدیقہ کیانی، کیفی خلیل اور نتالیہ گل نے اپنی جاندار پرفارمنسز سے شرکا کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

محکمہ ثقافت کی خصوصی آزادی ٹرین کراچی سے تھرپارکر کے لیے روانہ ہوئی۔ کینٹ اسٹیشن پر فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا اور راستے میں ہر اسٹیشن پر قومی پرچم تقسیم کیے گئے۔ یوم آزادی کی مناسبت سے 78 پاؤنڈ وزنی کیک بھی کاٹا گیا۔

محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے تیار کردہ خصوصی فلوٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جبکہ معروف گلوکاروں کی پرفارمنس پر شہریوں نے خوب داد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں