وادی نیلم: آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچی زخمی ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ بالائی وادی نیلم کے علاقے شنڈاس میں پیش آیا جہاں سیاحوں کی گاڑی روڈ کی خستہ حالی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔ گاڑی میں ڈرائیور سمیت 6 افراد سوار تھے۔ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی بچی کو طبی امداد فراہم کی جبکہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی میتیں اے ڈی ایس ہلمت منتقل کر دی گئیں۔
