کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ ٹیم کی سوچ مثبت ہے اور ہر کھلاڑی پاکستان کے لیے کھیل رہا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ گزشتہ تین چار ماہ سے ٹیمیں مکمل طور پر میرٹ پر بن رہی ہیں اور پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھرپور مواقع مل رہے ہیں، جو کہ خوش آئند بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے بہترین ٹیم منتخب کی ہے، جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں نہ صرف سہ فریقی ٹورنامنٹ بلکہ ایشیا کپ بھی اپنے نام کرے گی۔