میثاقِ استحکام پاکستان ہی سیاسی و معاشی بحران کا حل ہے، رانا ثنااللہ

لاہور (نمائندہ خصوصی) – وفاقی وزیر اور وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت 27ویں آئینی ترمیم اور ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے مکمل غیر سنجیدہ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی اور جمہوری معاملات کے حل کے لیے میثاقِ استحکام پاکستان ناگزیر ہے، کیونکہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کا واحد راستہ بات چیت اور سیاسی اتفاق رائے ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت کسی کو بائی پاس نہیں کرے گی اور نہ کرنے دے گی۔ تمام فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عدالتوں کا اختیار ہے کہ وہ فیصلے کریں اور پی ٹی آئی سمیت ہر فریق کو اپیل کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل میں اچھا وقت گزارا ہے اور اگر انہیں دو اے سی اور پی سی کا کھانا دیا جائے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے مذاکرات کو اہم سمجھتی ہے اور کسی بھی قسم کی قدغن برداشت نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں