باجوڑ آپریشن: فتنہ الخوارج کا پروپیگنڈا بے نقاب، عوام نے بیانیہ مسترد کردیا

باجوڑ آپریشن: فتنہ الخوارج کا پروپیگنڈا بے نقاب، عوام نے بیانیہ مسترد کردیا

باجوڑ آپریشن سے متعلق فتنہ الخوارج کا ایک اور عوام دشمن پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ میں جاری آپریشن کے خلاف خارجی نور ولی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جسے عوام نے یکسر مسترد کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 18 اگست کو باجوڑ کے عوام کو ہدایت دی تھی کہ دہشتگردوں کو علاقے میں پناہ نہ دی جائے۔ اس کے برعکس خوارج کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مقامی کمانڈروں کو باجوڑ چھوڑنے کی اجازت نہ دینے کی بات کی گئی جو ان کی دوغلی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے۔

اعلامیے میں آپریشن کو ’’پاک فوج کا ظلم‘‘ قرار دیا گیا، تاہم ذرائع کے مطابق یہ پروپیگنڈا حقائق سے بالکل مختلف ہے۔ سیکیورٹی فورسز باجوڑ میں صرف دہشتگردوں کو نشانہ بنا رہی ہیں اور عوام، ان کے کاروبار اور بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔

ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج اصل میں غیر ملکی ایجنڈا رکھتے ہیں جو خود کو محافظ ظاہر کرتے ہیں مگر درحقیقت عوام کے دشمن ہیں۔ باجوڑ کے عوام نے ان کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے اور امن و خوشحالی کے حق میں کھڑے ہیں۔

باجوڑ کا مستقبل اب ترقی اور امن سے وابستہ ہے، جبکہ دہشتگردوں کی واپسی کا مطلب مزید خونریزی، تباہ شدہ بازار اور برباد گھروں کی داستانیں ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں