بھارت نے پاکستان کو ممکنہ سیلاب کے خطرے سے آگاہ کر دیا، پنجاب میں الرٹ جاری

اسلام آباد:بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو ممکنہ سیلاب کے خطرے سے آگاہ کر دیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے اسلام آباد کو اطلاع دی ہے کہ جموں و کشمیر میں دریائے طوی پر پانی چھوڑا جا رہا ہے، جس سے 24 اگست کی صبح بڑے سیلاب کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

اطلاع کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، جس پر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں