اسلام آباد: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو آج سے بند کیا جا رہا ہے جبکہ ملازمین کے لیے 28 ارب روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے 11 ہزار 614 ملازمین کے لیے پیکیج منظور کیا ہے۔ اس میں 13.18 ارب روپے ریگولر ملازمین، 3.6 ارب روپے کنٹریکٹ ملازمین اور 2 ارب روپے یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ پیکیج کو وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے تیار کیا، اور مجموعی طور پر 28 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی پراپرٹیز بھی آکشن کے ذریعے بیچی جائیں گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ “آج دکھی دل سے کہنا چاہتا ہوں یہ ادارہ چلتا تو اچھی بات تھی مگر ہر ماہ 60 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔ سر توڑ کوشش کی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز فعال رہیں مگر اب یہ ممکن نہیں رہا۔”