“معرکہ حق کی جیت: پاکستان کا عسکری و سفارتی وقار دنیا کے سامنے”

اسلام آباد: معرکہ حق میں تاریخی کامیابی نے پاکستان کو عسکری و سفارتی دونوں محاذوں پر ایک باوقار اور ذمہ دار ریاست کے طور پر منوا دیا ہے۔

دشمن کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف پاکستان کے مؤثر اور جُرأت مندانہ جواب نے اسے ناقابلِ تسخیر قوت ثابت کیا۔ اس دوران پاکستان کا کردار خطے میں امن کے ضامن کے طور پر سامنے آیا۔

حکومت اور عسکری قیادت نے مل کر عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو اجاگر کیا، جس کے نتیجے میں امریکا، ترکیہ، ایران، آذربائیجان، تاجکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک کے ساتھ دفاعی، معاشی اور سفارتی تعلقات میں نئی جہتیں پیدا ہوئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو “امن پسند اور ذمہ دار ملک” قرار دیا اور تیل، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور تجارتی معاہدوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اسی طرح وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے عالمی دوروں نے پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔

پاکستان کی بہترین ڈپلومیسی کے باعث بھارت کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کی کوششیں بھی ناکام ہوئیں۔ اس حکمتِ عملی نے دنیا کو باور کرایا کہ پاکستان اپنی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں