ملتان: (ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر ملتان میں ایک انوکھا اور حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک اسکول کی پرنسپل نے اپنے چپڑاسی سے شادی کر لی۔پرنسپل فرزانہ اور چپڑاسی فیاض کی یہ غیر معمولی جوڑی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل فرزانہ نے بتایا:”مجھے فیاض کے کام کرنے کے انداز اور چائے پیش کرنے کے طریقے نے متاثر کیا۔ پھر میں نے ہمت کر کے اس کو شادی کی پیشکش کی جو اس نے قبول کر لی۔”یہ شادی مقامی حلقوں میں ایک انوکھی مثال کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جہاں لوگ اسے محبت اور خلوص پر مبنی فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔
