“بھارت میں ووٹر لسٹ پر تھانوس کی تصویر، سوشل میڈیا پر ہنگامہ”

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر مالے گاؤں سے ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ووٹر آئی ڈی کارڈ پر مارول کے مشہور ولن تھانوس کی تصویر موجود ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس غیر معمولی انکشاف کے بعد صارفین نے طرح طرح کے میمز بنانا شروع کر دیے جبکہ ساتھ ہی سرکاری ووٹر لسٹ میں سنگین غلطیوں پر بھی سوالات اٹھنے لگے۔

رپورٹس کے مطابق ووٹر آئی ڈی پر مبینہ طور پر غلط نام، عمر اور نامکمل پتہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد انتخابی عمل کی شفافیت پر تنقید کی جا رہی ہے۔

مالے گاؤں کے سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے انکشاف کیا کہ:

  • ان کے حلقے میں 6 ہزار سے زائد ووٹرز بغیر پتے کے رجسٹرڈ ہیں۔
  • 3 ہزار 502 شناختی کارڈز پر جعلی تصاویر موجود ہیں۔
  • جبکہ 11 ہزار سے زائد ڈپلیکیٹ ووٹ بھی درج ہیں۔

یہ انکشافات بھارت میں انتخابی فہرست کی شفافیت اور درستگی پر سنگین سوالات کھڑے کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں