“لاہور سیلاب: اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر متاثر، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل”

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی متاثر ہوگیا ہے۔ ان کی شیئر کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد آنے والا سیلابی ریلہ چوہنگ کے قریب واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں داخل ہوگیا، جہاں کئی مکانات متاثر ہوئے، جن میں عارفہ صدیقی کا گھر بھی شامل ہے۔

عارفہ صدیقی نے اپنے گھر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیلابی پانی گھر میں داخل ہوچکا ہے اور قیمتی سامان تباہ ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ گھر کی صفائی کرتے بھی دکھائی دیتی ہیں جبکہ مختلف حصوں میں پانی کی وجہ سے نقصان واضح ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور دریائے راوی میں طغیانی کے باعث اطراف کی متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ متاثرہ خاندانوں نے حکومت سے فوری امداد اور بحالی اقدامات کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں