سری لنکا میں خوفناک بس حادثہ، 15 افراد جاں بحق، 18 زخمی

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک):سری لنکا کے صوبہ اوا (UVA) میں ایک المناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب سیاحوں سے بھری ایک بس پہاڑی علاقے میں بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ اس افسوسناک حادثے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ سیاحتی قصبے ایلا کے قریب رات گئے پیش آیا، جب بس ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا کر قابو سے باہر ہوئی اور تقریباً 1000 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں مقامی افراد کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں