فیصل آباد (نمائندہ خصوصی):فیصل آباد میں ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک عورت اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو کینال میں چھوڑ کر فرار ہو گئی۔ واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن کیا۔ ان کی ہدایت پر بیورو کی ٹیم نے بچی کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔سارہ احمد کے مطابق بچی کی جان بچانے کے بعد اسے مکمل صحت یابی پر لاہور کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کیا جائے گا تاکہ وہاں اس کی بہترین پرورش اور دیکھ بھال کی جا سکے۔بیورو کے مطابق، بچی کو لاوارث حالت میں نہر میں پھینکنے والی خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔
