کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے اسپنر ابرار احمد جلد ہی ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے والے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق قومی اسپنر کا نکاح پہلے ہی ہو چکا ہے اور ایشیا کپ کے بعد شادی اور ولیمہ کی تقاریب کا انعقاد ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق ابرار احمد کی رخصتی ایشیا کپ کے فوراً بعد کی جائے گی جبکہ ولیمہ کی تقریب اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ابرار احمد کی اہلیہ والدین کی پسند ہیں اور دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی سے رشتہ طے پایا تھا۔
قومی اسپنر ابرار احمد حال ہی میں قومی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ ان کی بہترین بولنگ نے انہیں نہ صرف ٹیم میں نمایاں مقام دلوایا بلکہ کرکٹ شائقین میں بھی بے پناہ مقبولیت دلائی۔ اب وہ میدانِ کرکٹ کے ساتھ ساتھ زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔