لدھیانہ (ویب ڈیسک):بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ایک خاتون نے اپنی جان بچانے کے لیے حیرت انگیز جرات کا مظاہرہ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔انڈین میڈیا کے مطابق 32 سالہ مینا کماری گاؤں جانے کے لیے ایک رکشے میں سوار ہوئیں، تاہم رکشے میں پہلے سے موجود خواتین کے بھیس میں تین مسلح ڈاکو موجود تھے، جنہوں نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی۔جب رکشہ بائی پاس کے قریب پہنچا تو ڈاکوؤں نے تیز دھار آلے دکھا کر مینا کے ہاتھ باندھنے کی کوشش کی۔ خوفزدہ ہونے کے بجائے مینا نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رکشے کے کھلے حصے سے باہر لٹک کر اپنی زندگی بچانے کی کوشش کی اور مدد کے لیے چیخنے لگیں۔راہگیروں نے فوری طور پر مداخلت کی اور دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر ہائی وے پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ تیسرا ڈاکو موقع سے فرار ہوگیا۔خاتون کی بہادری نے نہ صرف ان کی جان بچائی بلکہ ڈاکوؤں کی گرفتاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
